8 جولائی، 2016، 7:10 PM

شمالی نائیجریا کی مسجد میں خودکش حملے 6 افراد ہلاک

شمالی نائیجریا کی مسجد میں خودکش حملے 6 افراد ہلاک

شمالی نائیجریا کی مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی نائیجریا کی مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نائیجریا کی فوج نے کہاہے کہ ایک خودکش بمبار نے جمعہ کو مسجد میں گھس کر خود کواڑالیا۔ آرمی کے ترجمان کرنل ثانی عثمان نے بتایاکہ ایک خودکش بمبار دمبوا  کی مرکزی مسجد میں خود کو اڑانے میں ناکام رہا لیکن دوسرا حملہ آور ایک اورچھوٹی مسجد میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا جہاں بم دھماکے سے حملہ آور خودہلاک اور چھ نمازی بھی جاں بحق ہوگئے ۔

News ID 1865335

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha